Book - حدیث 4066

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الْحُمْرَةِ حسن حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ هَبَطْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ثَنِيَّةٍ فَالْتَفَتَ إِلَيَّ وَعَلَيَّ رَيْطَةٌ مُضَرَّجَةٌ بِالْعُصْفُرِ فَقَالَ مَا هَذِهِ الرَّيْطَةُ عَلَيْكَ فَعَرَفْتُ مَا كَرِهَ فَأَتَيْتُ أَهْلِي وَهُمْ يَسْجُرُونَ تَنُّورًا لَهُمْ فَقَذَفْتُهَا فِيهِ ثُمَّ أَتَيْتُهُ مِنْ الْغَدِ فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ مَا فَعَلَتْ الرَّيْطَةُ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ أَلَا كَسَوْتَهَا بَعْضَ أَهْلِكَ فَإِنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ لِلنِّسَاءِ

ترجمہ Book - حدیث 4066

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: سرخ رنگ کا بیان جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا ( عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک گھاٹی سے نیچے اترے ۔ آپ ﷺ میری طرف متوجہ ہوئے تو دیکھا کہ میں نے ایک اکہری چادر لی ہوئی تھی جو ہلکے عصفری رنگ سے رنگی ہوئی تھی ۔ آپ ﷺ نے پوچھا : ” تم نے یہ کیسی چادر اپنے اوپر لی ہوئی ہے “ میں آپ ﷺ کی ناپسندیدگی کی وجہ سمجھ گیا ۔ پھر میں اپنے گھر والوں کے پاس آیا اور وہ اپنا تنور دہکا رہے تھے تو میں نے اس چادر کو اس میں دے مارا ۔ پھر میں اگلے دن آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا ” عبداللہ ! اس چادر کا کیا ہوا ؟ “ میں نے آپ ﷺ کو بتلایا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” تو نے اسے اپنے گھر والوں میں سے کسی کو کیوں نہ دے دیا ؟ عورتوں کو تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ “