Book - حدیث 406

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الْعَصْرِ صحيح مقطوع حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ خَيْثَمَةَ قَالَ: «حَيَاتُهَا أَنْ تَجِدَ حَرَّهَا»

ترجمہ Book - حدیث 406

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: نماز عصر کا وقت جناب خثیمہ کہتے ہیں کہ ” سورج زندہ ہونے “ کا مفہوم یہ ہے کہ آپ اس کی گرمی و حرارت محسوس کریں ۔
تشریح : : ( 1) یہ دلیل ہےکہ نبی علیہ السلام اول وقت میں عصر پڑھ لیا کرتے تھے جس کی تفصیل گزرچکی ہےکہ ایک مثل سایہ سےعصر کا وقت شرو ع ہوجاتاہے ۔ (2)مدینہ کےجنوب مشرق کی جانب کی آبادیوں کی ’’ عوالی ،، (بالائی علاقے) اورشمال کی جانب کےعلاقے کو’’ سافلہ ،، (نشیبی علاقہ) کہتے تھے۔ : ( 1) یہ دلیل ہےکہ نبی علیہ السلام اول وقت میں عصر پڑھ لیا کرتے تھے جس کی تفصیل گزرچکی ہےکہ ایک مثل سایہ سےعصر کا وقت شرو ع ہوجاتاہے ۔ (2)مدینہ کےجنوب مشرق کی جانب کی آبادیوں کی ’’ عوالی ،، (بالائی علاقے) اورشمال کی جانب کےعلاقے کو’’ سافلہ ،، (نشیبی علاقہ) کہتے تھے۔