Book - حدیث 4059

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الْحَرِيرِ لِلنِّسَاءِ صحيح الإسناد حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ يَعْنِي الزُّبَيْرِيَّ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا نَنْزِعُهُ عَنْ الْغِلْمَانِ وَنَتْرُكُهُ عَلَى الْجَوَارِي قَالَ مِسْعَرٌ فَسَأَلْتُ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ عَنْهُ فَلَمْ يَعْرِفْهُ

ترجمہ Book - حدیث 4059

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: عورتوں کے لیے ریشم پہننا جائز ہے سیدنا جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم لڑکوں پر سے ( ریشم ) اتار لیا کرتے تھے اور بچیوں پر رہنے دیتے تھے ۔ مسعر کہتے ہیں کہ میں نے اس روایت کے بارے میں عمرو بن دینار سے دریافت کیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔
تشریح : بچے اپنے بچپنے کی وجہ سے اگر چہ شرعی احکام کے مکلف نہیں ہوتے مگر والدین اور سرپرست یقینامکلف ہوتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ شرعی حدود کا پابند ہوتے ہوئے حتی الامکان بچوں سے بھی عمل کروائیں اور اللہ کے ہاں اجر کے مستحق بنیں ۔ بچے اپنے بچپنے کی وجہ سے اگر چہ شرعی احکام کے مکلف نہیں ہوتے مگر والدین اور سرپرست یقینامکلف ہوتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ شرعی حدود کا پابند ہوتے ہوئے حتی الامکان بچوں سے بھی عمل کروائیں اور اللہ کے ہاں اجر کے مستحق بنیں ۔