Book - حدیث 4058

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الْحَرِيرِ لِلنِّسَاءِ صحیح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ وَكَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيَّانِ قَالَا حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ رَأَى عَلَى أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدًا سِيَرَاءَ قَالَ وَالسِّيَرَاءُ الْمُضَلَّعُ بِالْقَزِّ

ترجمہ Book - حدیث 4058

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: عورتوں کے لیے ریشم پہننا جائز ہے سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدہ ام کلثوم ؓا دختر رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ انہوں نے سیراء کی ایک چادر اوڑھی ہوئی تھی ۔ یعنی دھاری دار ریشمی چادر جس میں چار خانے سے بنے ہوئے تھے ۔