Book - حدیث 4057

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الْحَرِيرِ لِلنِّسَاءِ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي أَفْلَحَ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَيْرٍ يَعْنِي الْغَافِقِيَّ أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ حَرِيرًا فَجَعَلَهُ فِي يَمِينِهِ وَأَخَذَ ذَهَبًا فَجَعَلَهُ فِي شِمَالِهِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ هَذَيْنِ حَرَامٌ عَلَى ذُكُورِ أُمَّتِي

ترجمہ Book - حدیث 4057

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: عورتوں کے لیے ریشم پہننا جائز ہے سیدنا علی بن ابی طالب ؓ نے بیان کیا کہ اللہ کے نبی کریم ﷺ نے ریشم لیا اور اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑا اور سونا لیا اور اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑا ‘ پھر فرمایا ” بلاشبہ یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں ۔ “
تشریح : تاہم بطور علاج ان کا استعمال مباح ہے جیسے کہ اوپر کی حدیث میں ریشم کا ذکر ہواہے یا عمومی حالات میں چارانگلی کے برابر استعمال کیا جاسکتا ہے اور سونے کا دانت لگوانا بھی جائز ہے یا جیسے کہ روایات میں آتا ہے ہے کہ ایک آدمی کی ناک کٹ گئی تھی تو اسے سونے کی ناک لگوالینے کی اجازت دی گئی ۔ تاہم بطور علاج ان کا استعمال مباح ہے جیسے کہ اوپر کی حدیث میں ریشم کا ذکر ہواہے یا عمومی حالات میں چارانگلی کے برابر استعمال کیا جاسکتا ہے اور سونے کا دانت لگوانا بھی جائز ہے یا جیسے کہ روایات میں آتا ہے ہے کہ ایک آدمی کی ناک کٹ گئی تھی تو اسے سونے کی ناک لگوالینے کی اجازت دی گئی ۔