Book - حدیث 4056

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ لِعُذْرٍ صحیح حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَلِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ فِي قُمُصِ الْحَرِيرِ فِي السَّفَرِ مِنْ حِكَّةٍ كَانَتْ بِهِمَا

ترجمہ Book - حدیث 4056

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: کسی عذر کی وجہ سے ریشم پہننا سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف اور زبیر بن عوام ؓ کو ریشم کے قمیصیں پہننے کی اجازت دی تھی جبکہ وہ سفر میں تھے اور انہیں خارش ہو گئی تھی ۔ اس قسم کی صورت میں علاج کی غرض سے مردوں کے لئے بھی ریشم پہننا جائز ہے۔