Book - حدیث 4052

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ مَنْ كَرِهَهُ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ، فَنَظَرَ إِلَى أَعْلَامِهَا، فَلَمَّا سَلَّمَ, قَالَ: >اذْهَبُوا بِخَمِيصَتِي هَذِهِ إِلَى أَبِي جَهْمٍ, فَإِنَّهَا أَلْهَتْنِي آنِفًا فِي صَلَاتِي، وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّتِهِ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: أَبُو جَهْمٍ بْنُ حُذَيْفَةَ مِنْ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبِ بْنِ غَانِمٍ.

ترجمہ Book - حدیث 4052

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: ریشم پہننے کی کراہت ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک منقش اونی چادر میں نماز پڑھی ۔ آپ ﷺ کی نظر اس کے نقوش پر پری تو جب نماز سے سلام پھیرا تو فرمایا ” میری یہ منقش چادر ابوجہم کے پاس لے جاؤ ‘ اس نے مجھے ابھی نماز کے دوران میں مشغول کر دیا تھا میرے لیے سادہ ( انبجانی چادر ) چادر لے آؤ ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ابوجہم بن حذیفہ ‘ بنو عدی بن کعب بن غانم کے فرد تھے ۔
تشریح : کوئی ایسی چیز جو اللہ تعالی کی عبادت کے دوران میں مشغولیت کا باعث ہو اس سے احترازکرنا لازم ہے۔ بالخصوص رسول ؐ کے لئے منقش لباس بھی حارج ہوتا تھا اس لیے آپ نے مسلمانوں کو مساجد کے سلسلے می ں حکم دیا ہے کہ ان کو منقشنہ بنایاجائے اسی طرح شوخ رنگ کے لباس اور مصلے سے بھی بچنا چاہیے ۔ کوئی ایسی چیز جو اللہ تعالی کی عبادت کے دوران میں مشغولیت کا باعث ہو اس سے احترازکرنا لازم ہے۔ بالخصوص رسول ؐ کے لئے منقش لباس بھی حارج ہوتا تھا اس لیے آپ نے مسلمانوں کو مساجد کے سلسلے می ں حکم دیا ہے کہ ان کو منقشنہ بنایاجائے اسی طرح شوخ رنگ کے لباس اور مصلے سے بھی بچنا چاہیے ۔