Book - حدیث 4046

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ مَنْ كَرِهَهُ حسن صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بِهَذَا زَادَ وَلَا أَقُولُ نَهَاكُمْ

ترجمہ Book - حدیث 4046

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: ریشم پہننے کی کراہت ابراہیم بن عبداللہ نے یہ روایت بیان کی( سیدنا علی ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے مجھے منع فرمایا ہے ) اس میں یہ مزید بیان کیا : میں یہ نہیں کہتا کہ تم لوگوں کو منع کیا ہے ۔
تشریح : 1 : ان احادیث سے حضرات علی ،ابن عمر ،ابو موسی اور ابن الزبیررضی اللہ اور تابعین میں سے حسن بصری اور ابن سیرین وغیرہ کا استدلال ہے کہ ریشم اور سونا عورتوں اور مردوں سبھی کے لئے جائز ہے مگر دیگر صحیح احادیث کی روشنی میں ریشم اور سونا عورتوں کے لئے حلال اور مردوں کے لئے حرام ہے 2 : زعفران کا رنگ اور خوشبو عورتوں کے لئے مباح ہے لیکن مردوں کے لیے نہیں 3 : رکوع اور سجدہ تسبیح اور دعا کا مقام ہے نہ کہ تلاوت قرآن کا ۔ الایہ قرآنی دعائیں یہ نیت سجدے میں پڑھنے تو جائز ہے ۔ 1 : ان احادیث سے حضرات علی ،ابن عمر ،ابو موسی اور ابن الزبیررضی اللہ اور تابعین میں سے حسن بصری اور ابن سیرین وغیرہ کا استدلال ہے کہ ریشم اور سونا عورتوں اور مردوں سبھی کے لئے جائز ہے مگر دیگر صحیح احادیث کی روشنی میں ریشم اور سونا عورتوں کے لئے حلال اور مردوں کے لئے حرام ہے 2 : زعفران کا رنگ اور خوشبو عورتوں کے لئے مباح ہے لیکن مردوں کے لیے نہیں 3 : رکوع اور سجدہ تسبیح اور دعا کا مقام ہے نہ کہ تلاوت قرآن کا ۔ الایہ قرآنی دعائیں یہ نیت سجدے میں پڑھنے تو جائز ہے ۔