كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ مَا جَاءَ فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ قَالَ كَتَبَ عُمَرُ إِلَى عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْحَرِيرِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا وَهَكَذَا أُصْبُعَيْنِ وَثَلَاثَةً وَأَرْبَعَةً
کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب: ریشم پہننے کا مسئلہ
ابوعثمان النہدی سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے عتبہ بن فرقد کو لکھا کہ نبی کریم ﷺ نے ریشم سے منع فرمایا ہے الا یہ کہ اس اس قدر ہو یعنی دو ، تین ، چار انگلی کے برابر ۔
تشریح :
مردوں کے لئے ریشم میں صرف اسی قدر مباح ہے لیکن عورتوں کے لئے پوری طرح حلال ہے ۔
مردوں کے لئے ریشم میں صرف اسی قدر مباح ہے لیکن عورتوں کے لئے پوری طرح حلال ہے ۔