Book - حدیث 404

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الْعَصْرِ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ مُرْتَفِعَةٌ حَيَّةٌ» وَيَذْهَبُ الذَّاهِبُ إِلَى الْعَوَالِي وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ

ترجمہ Book - حدیث 404

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: نماز عصر کا وقت ابن شہاب ، سیدنا انس بن مالک ؓ سے راوی ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عصر کی نماز پڑھا کرتے جبکہ سورج سفید ، اونچا اور زندہ ہوتا تھا ۔ اور جانے والا بالائے مدینہ ( کی آبادی ) کی طرف جاتا اور سورج اونچا ہوتا تھا ۔