Book - حدیث 4033

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي لُبْسِ الصُّوفِ وَالشَّعَرِ صحیح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ قَالَ لِي أَبِي يَا بُنَيَّ لَوْ رَأَيْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَصَابَتْنَا السَّمَاءُ حَسِبْتَ أَنَّ رِيحَنَا رِيحُ الضَّأْنِ

ترجمہ Book - حدیث 4033

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: اون اور بالوں کا لباس پہننا جناب ابوبردہ سے روایت ہے کہ میرے والد نے مجھ سے کہا : اے بیٹے ! اگر تم ہمیں دیکھتے جب کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہوتے تھے اور ہم پر بارش ہو جاتی تو تم سمجھتے کہ ہم سے بھیڑوں کی سی بو آتی ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : مقصد ہے کہ اون کے لباس کی وجہ سے ۔
تشریح : یہ روایت سنداضعیف ہے ،تاہم اون کا لباس پہننا جائز ہے ،لیکن اگر نیت یہ ہو کہ لوگوں کے سامنے اپنی صوفیت کا ااظہار ہو تو حرام ہے ۔ یہ روایت سنداضعیف ہے ،تاہم اون کا لباس پہننا جائز ہے ،لیکن اگر نیت یہ ہو کہ لوگوں کے سامنے اپنی صوفیت کا ااظہار ہو تو حرام ہے ۔