Book - حدیث 4031

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي لُبْسِ الشُّهْرَةِ حسن صحيح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتٍ حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي مُنِيبٍ الْجُرَشِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ

ترجمہ Book - حدیث 4031

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: شہرت والا لباس پہننا سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے کسی قوم سے مشابہت اختیار کی تو وہ انہی میں سے ہوا ۔ “
تشریح : غیر مسلموں کا لباس ،جوان کا مذہبی اور قومی شعار ہو ،مسلمانوں کے لئے اس کو اختیار کرناحرام ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر مخصوص عادات کا بھی یہی حکم ہے ۔ جس میں ان کی تہذیب وثقافت اور ان کی عیدوں اور تہواروں میں شراکت وغیر ہ سبھی شامل ہیں۔ امام ابن تیمہ رحمتہ اللہ کی معروف کتاب اقتصاء الصراط المستقیم اس موضوع میں ایک ممتازاور قابل کتاب ہے ۔ اس کتاب کااردو میں بھی ترجمہ فکر وعقیدے کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے کے نام سے دارالسلام کے زیر اہتمام چھپ چکا ہے ۔ 2 : یہ حدیث اس بات پر واضح طور پردلالت کرتی ہے اہل ایمان اور اہل اسلام کسی بھی معاملے میں کافروں ،مشرکوں ،منافقوں اور بدعتی حضرات کی مشابہت نہ کریں ۔ غیر مسلموں کا لباس ،جوان کا مذہبی اور قومی شعار ہو ،مسلمانوں کے لئے اس کو اختیار کرناحرام ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر مخصوص عادات کا بھی یہی حکم ہے ۔ جس میں ان کی تہذیب وثقافت اور ان کی عیدوں اور تہواروں میں شراکت وغیر ہ سبھی شامل ہیں۔ امام ابن تیمہ رحمتہ اللہ کی معروف کتاب اقتصاء الصراط المستقیم اس موضوع میں ایک ممتازاور قابل کتاب ہے ۔ اس کتاب کااردو میں بھی ترجمہ فکر وعقیدے کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے کے نام سے دارالسلام کے زیر اہتمام چھپ چکا ہے ۔ 2 : یہ حدیث اس بات پر واضح طور پردلالت کرتی ہے اہل ایمان اور اہل اسلام کسی بھی معاملے میں کافروں ،مشرکوں ،منافقوں اور بدعتی حضرات کی مشابہت نہ کریں ۔