Book - حدیث 4014

كِتَابُ الْحَمَّامِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ التَّعَرِّي صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ زُرْعَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَرْهَدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ جَرْهَدٌ هَذَا مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ قَالَ جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَنَا وَفَخِذِي مُنْكَشِفَةٌ فَقَالَ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ

ترجمہ Book - حدیث 4014

کتاب: حمامات ( اجتماعی غسل خانوں) سے متعلق مسائل باب: عریاں اور برہنہ ہونا حرام ہے جناب زرعہ اپنے والد عبدالرحمٰن بن جرہد سے روایت کرتے ہیں اور یہ جرہد ؓ اصحاب صفہ میں سے تھے ۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں بیٹھے ہوئے تھے اور میری ران ننگی ہو رہی تھی ‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ران قابل ستر ہوتی ہے ۔ “ ( یعنی اسے چھپانا چاہیئے ) ۔
تشریح : مرد کی ران ستر میں شامل ہے ،اس لیے چاہیے کہ کھیل وغیرہ میں لمبا جانگیا پہنا جائے ۔ اسی طرح جسم پر فٹ لباس یا جس سے جسم جھلکتا ہو بھی جائز نہیں ہے مرد کی ران ستر میں شامل ہے ،اس لیے چاہیے کہ کھیل وغیرہ میں لمبا جانگیا پہنا جائے ۔ اسی طرح جسم پر فٹ لباس یا جس سے جسم جھلکتا ہو بھی جائز نہیں ہے