Book - حدیث 4009

كِتَابُ الْحَمَّامِ بَابٌ الدُخُولُ فِي الحَمَّامِ ضعیف حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ أَبِي عُذْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ دُخُولِ الْحَمَّامَاتِ ثُمَّ رَخَّصَ لِلرِّجَالِ أَنْ يَدْخُلُوهَا فِي الْمَيَازِرِ

ترجمہ Book - حدیث 4009

کتاب: حمامات ( اجتماعی غسل خانوں) سے متعلق مسائل باب: حمام میں جانے کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حمامات ( اجتماعی اور عوامی غسل خانوں ) میں جانے سے منع فرمایا ۔ مگر بعد میں مردوں کو اجازت دے دی کہ چادر باندھ کر جا سکتے ہیں ( دوسروں کے سامنے عریاں نہ ہوں ) ۔