Book - حدیث 4005

كِتَابُ الْحُرُوفِ وَالْقِرَاءَاتِ بَابٌ... صحیح حَدَّثَنَا هَنَادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ إِنَّ أُنَاسًا يَقْرَءُونَ هَذِهِ الْآيَةَ وَقَالَتْ هِيتَ لَكَ فَقَالَ إِنِّي أَقْرَأُ كَمَا عُلِّمْتُ أَحَبُّ إِلَيَّ وَقَالَتْ هَيْتَ لَكَ

ترجمہ Book - حدیث 4005

کتاب: قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراءتوں کا بیان باب:... جناب شقیق سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے کہا گیا کہ لوگ یہ آیت کریمہ «وقالت هيت لك» پڑھتے ہیں ( یعنی ” ھا “ کے زیر کے ساتھ ) تو انہوں نے کہا : بلاشبہ مجھے اسی طرح پڑھنا زیادہ محبوب ہے جیسے کہ مجھے سکھایا گیا ہے «وقالت هيت لك» ( یعنی ” ھا “ پر زبر کے ساتھ ) ۔
تشریح : حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ کے معلم خودرسول اللہﷺ تھے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی اسی بےمثل اطاعت کی بناپرہی اللہ عزوجل کی طرف سےانہیں رضی اللہ عنہم کالقب ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ کے معلم خودرسول اللہﷺ تھے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی اسی بےمثل اطاعت کی بناپرہی اللہ عزوجل کی طرف سےانہیں رضی اللہ عنہم کالقب ہے۔