كِتَابُ الْحُرُوفِ وَالْقِرَاءَاتِ بَابٌ... صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءٍ أَنَّ مَوْلًى لِابْنِ الْأَسْقَعِ رَجُلَ صِدْقٍ أَخْبَرَهُ عَنْ ابْنِ الْأَسْقَعِ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَهُمْ فِي صُفَّةِ الْمُهَاجِرِينَ فَسَأَلَهُ إِنْسَانٌ أَيُّ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ أَعْظَمُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ
کتاب: قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراءتوں کا بیان
باب:...
سیدنا واثلہ بن اسقع ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ان کے پاس آئے اور چبوترے پر تشریف لائے جو مہاجرین کے لیے مخصوص تھا ‘ تو ایک آدمی نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ قرآن کریم کی کون سی آیت سب سے بڑی ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا «الله لا إله إلا هو الحى القيوم لا تأخذه سنة ولا نوم» ( یعنی آیت الکرسی ) ۔
تشریح :
) آیت الکرسی اپنی فضیلت اور تاثیر کے لحاظ سے سب سے بڑی ہے ورنہ طوالت میں آیت مُدَایَنَہ(یاایھاالذین اَمنوا اذا تداینتم بدین)(البقرۃ: 282) اس سے زیادہ لمبی ہے۔
2) قرآن مجیدسارا ہی اللہ عزوجل کی جانب سے ہےمگرمضامین کے اعتبار سے بعض آیات کو دوسری پر فضیلت حاصل ہے
3) لفظ(القَیوم) میں دوسری قراءت (القَیام) اور القَیَم بھی منقول ہے۔