Book - حدیث 4002

كِتَابُ الْحُرُوفِ وَالْقِرَاءَاتِ بَابٌ... صحيح الإسناد حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ كُنْتُ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى حِمَارٍ وَالشَّمْسُ عِنْدَ غُرُوبِهَا فَقَالَ هَلْ تَدْرِي أَيْنَ تَغْرُبُ هَذِهِ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَامِيَةٍ

ترجمہ Book - حدیث 4002

کتاب: قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراءتوں کا بیان باب:... سیدنا ابوذر ؓ نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سواری پر پیچھے بیٹھا ہوا تھا جبکہ آپ ﷺ گدھے پر سوار تھے اور سورج غروب ہونے والا تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” کیا تم جانتے ہو کہ یہ کہاں غروب ہوتا ہے ؟ میں نے کہا : اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا «فإنها تغرب في عين حامية» ” یہ ایک گرم چشمے میں غروب ہوتا ہے ۔ “
تشریح : یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور سورہ کہف آیات: 82 میں مذکورہ(عَیِنُ میرے سے اگلا لفظ لکھا نہیں جارہا ) کی دوسری قراءت (عَیِنُ میرے سے اگلا لفظلکھا نہیں جارہا ) ہے۔(دیکھیے گزشتہ روایت:3986) یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور سورہ کہف آیات: 82 میں مذکورہ(عَیِنُ میرے سے اگلا لفظ لکھا نہیں جارہا ) کی دوسری قراءت (عَیِنُ میرے سے اگلا لفظلکھا نہیں جارہا ) ہے۔(دیکھیے گزشتہ روایت:3986)