Book - حدیث 400

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الظُّهْرِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُدْرِكٍ عَنْ الْأَسْوَدِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ قَالَ كَانَتْ قَدْرُ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّيْفِ ثَلَاثَةَ أَقْدَامٍ إِلَى خَمْسَةِ أَقْدَامٍ وَفِي الشِّتَاءِ خَمْسَةَ أَقْدَامٍ إِلَى سَبْعَةِ أَقْدَامٍ

ترجمہ Book - حدیث 400

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: ظہر کی نماز کا وقت جناب اسود سے روایت ہے ان کا بیان ہے کہ عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کی نماز اندازاً گرمیوں میں تین قدم سے پانچ قدم ( سایہ ) تک اور سردیوں میں پانچ سے سات قدم تک ہوتی تھی ۔ علامہ سندھی نےسنن نسائی کےحاشیہ میں ذکر کیا ہےکہ اس حدیث کامعنی یہ ہے کہ آپ زوال کے بعدجو زیادہ سےزیاد ہ تاخیر کرتے وہ اسی قدر تھی کہ گرمیوں میں سایہ تین سےپانچ قدم اورسردیوں میں پانچ سے سات قدم تک ہوتا تھا۔اور اس سائے میں اصل اورزائد دونوں سائے شمار ہوئے ہیں۔