Book - حدیث 3992

كِتَابُ الْحُرُوفِ وَالْقِرَاءَاتِ بَابٌ... صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ قَالَ ابْنُ حَنْبَلٍ لَمْ أَفْهَمْهُ جَيِّدًا عَنْ صَفْوَانَ قَالَ ابْنُ عَبْدَةَ ابْنُ يَعْلَى عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقْرَأُ وَنَادَوْا يَا مَالِكُ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي بِلَا تَرْخِيمٍ

ترجمہ Book - حدیث 3992

کتاب: قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراءتوں کا بیان باب:... جناب صفوان بن یعلیٰ اپنے والد یعلیٰ بن امیہ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا ۔ آپ ﷺ منبر پر کھڑے پڑھ رہے تھے «ونادوا يا مالك» ” جہنمی پکاریں گے اے مالک ! ( داروغہ جہنم ) ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : مقصد ہے کہ ترخیم کے بغیر پڑھا ۔ ( یعنی اسے مختصر کر کے «يا مال» نہیں پڑھا ) ۔
تشریح : تفسیر روح المعانی(158/14) میں ہے کہ حضرت علی اور حضرت ابن مسعود اور ابن وثاب اور اعمش کی قراءت میں یہ لفط ترخیم کےساتھ یامال پڑھا گیا۔ تفسیر روح المعانی(158/14) میں ہے کہ حضرت علی اور حضرت ابن مسعود اور ابن وثاب اور اعمش کی قراءت میں یہ لفط ترخیم کےساتھ یامال پڑھا گیا۔