Book - حدیث 399

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الظُّهْرِ حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي الظُّهْرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَآخُذُ قَبْضَةً مِنْ الْحَصَى لِتَبْرُدَ فِي كَفِّي أَضَعُهَا لِجَبْهَتِي أَسْجُدُ عَلَيْهَا لِشِدَّةِ الْحَرِّ

ترجمہ Book - حدیث 399

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: ظہر کی نماز کا وقت سعید بن حارث انصاری ، سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے راوی ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھا کرتا تھا تو اپنی مٹھی میں کنکریاں اٹھا لیتا تاکہ ٹھنڈی ہو جائیں اور انہیں اپنی پیشانی کے نیچے رکھ کر سجدہ کر سکوں اور یہ سخت گرمی کے باعث ہوتا تھا ۔
تشریح : (1) معلوم ہواکہ ظہر کی نماز رسول اللہ ﷺ اول وقت میں گرمی کےوقت میں ادا فرماتے تھے اور آپ کےبعد خلفائے راشدین کا بھی یہی معمول رہا۔ (2) شرعی ضرورت کےتحت اس قسم کا عمل جیسے کہ حضرت جابر نےکیا ، جائز ہے۔ (1) معلوم ہواکہ ظہر کی نماز رسول اللہ ﷺ اول وقت میں گرمی کےوقت میں ادا فرماتے تھے اور آپ کےبعد خلفائے راشدین کا بھی یہی معمول رہا۔ (2) شرعی ضرورت کےتحت اس قسم کا عمل جیسے کہ حضرت جابر نےکیا ، جائز ہے۔