Book - حدیث 3988

كِتَابُ الْحُرُوفِ وَالْقِرَاءَاتِ بَابٌ... حسن صحيح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ الْحَكَمِ النَّخَعِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَبْرَةَ النَّخَعِيُّ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ مُسَيْكٍ الْغُطَيْفِيِّ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنَا عَنْ سَبَأٍ مَا هُوَ أَرْضٌ أَمْ امْرَأَةٌ فَقَالَ لَيْسَ بِأَرْضٍ وَلَا امْرَأَةٍ وَلَكِنَّهُ رَجُلٌ وَلَدَ عَشْرَةً مِنْ الْعَرَبِ فَتَيَامَنَ سِتَّةٌ وَتَشَاءَمَ أَرْبَعَةٌ قَالَ عُثْمَانُ الْغَطَفَانِيُّ مَكَانَ الْغُطَيْفِيِّ وَقَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحَكَمِ النَّخَعِيُّ

ترجمہ Book - حدیث 3988

کتاب: قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراءتوں کا بیان باب:... سیدنا فروہ بن مسیک غطیفی ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ، اور حدیث بیان کی ۔ قوم میں سے ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ ہمیں بتائیں کہ سبا علاقے کا نام ہے یا عورت کا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ علاقے کا نام ہے نہ کسی عورت کا ، بلکہ عرب کا آدمی تھا جس کے دس بیٹے تھے جن میں سے چھ یمن چلے گئے تھے اور چار نے شام میں سکونت اختیار کر لی تھی ۔ “ عثمان بن ابی شیبہ نے غطیفی کے بجائے غطفانی کہا اور سند میں «حدثنا الحسن بن الحكم النخعي» کہا ۔