Book - حدیث 3987

كِتَابُ الْحُرُوفِ وَالْقِرَاءَاتِ بَابٌ... ضعيف وصح بلفظ آخر حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو النَّمَرِيَّ أَخْبَرَنَا هَارُونُ أَخْبَرَنِي أَبَانُ بْنُ تَغْلِبَ عَنْ عَطِّيَةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ عِلِّيِّينَ لَيُشْرِفُ عَلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ فَتُضِيءُ الْجَنَّةُ لِوَجْهِهِ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ قَالَ وَهَكَذَا جَاءَ الْحَدِيثُ دُرِّيٌّ مَرْفُوعَةٌ الدَّالُ لَا تُهْمَزُ وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ لَمِنْهُمْ وَأَنْعَمَا

ترجمہ Book - حدیث 3987

کتاب: قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراءتوں کا بیان باب:... سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جنت کے اعلیٰ درجات کے حامل اہل علیین کا ایک شخص اوپر سے جنتیوں پر جھانکے گا تو جنت اس کے چہرے سے دمک اٹھے گی گویا کوئی چمکتا دمکتا ستارہ ہو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ حدیث کی روایت ایسے ہی ہے «دري» یعنی دال مضموم اور ہمزہ کے بغیر ۔ اور ابوبکر اور عمر ؓ یقیناً انہی میں سے ہیں اور بڑی فضیلت والے ہیں ۔
تشریح : سورہ نور کی آیت کریمہ(عربی میں لکھا ہے) (النور35) میں یہ لفط دری کی معروف قراءت دال کے ضمہ را اور یا کی شد کے ساتھ ہے۔ جبکہ حمزہ اور ابوبکراسےدال کے ضمہ اور ہمزہ کےساتھ پڑھتے ہیں اور ابوعمر اور کسائی دال کےکسرہ اور ہمزہ کےساتھ۔ سورہ نور کی آیت کریمہ(عربی میں لکھا ہے) (النور35) میں یہ لفط دری کی معروف قراءت دال کے ضمہ را اور یا کی شد کے ساتھ ہے۔ جبکہ حمزہ اور ابوبکراسےدال کے ضمہ اور ہمزہ کےساتھ پڑھتے ہیں اور ابوعمر اور کسائی دال کےکسرہ اور ہمزہ کےساتھ۔