Book - حدیث 3968

كِتَابُ الْعِتْقِ بَابٌ فِي فَضْلِ الْعِتْقِ فِي الصِّحَّةِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي حَبِيبَةَ الطَّائِيِّ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَثَلُ الَّذِي يَعْتِقُ عِنْدَ الْمَوْتِ, كَمَثَلِ الَّذِي يُهْدِي إِذَا شَبِعَ<.

ترجمہ Book - حدیث 3968

کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل باب: صحت و عافیت کے دنوں میں غلام آزاد کرنے کی فضیلت سیدنا ابوالدرداء ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص موت کے وقت آزاد کرتا ہے اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو پیٹ بھر جانے کے بعد ہدیہ دے ۔ “
تشریح : اگرچہ موت کے قریب تہائی مال تک کا صدقہ یا وصیت کرنا جائز ہےمگر افضل یہ ہے جیسے کہ صیح بخاری میں ہے: حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبیﷺسے پوچھااے اللہ کےرسول صدقہ کونسا افضل ہے؟آپ نے فرمایا : تواس حال میں صدقہ کرے کہ تو صحت مند ہو حریص ہو(یعنی زندگی اور مال کا) غنی رہنا چاہتا ہوں اور فقیر ہوجانے سے ڈرتا ہواور صدقہ کرنےمیں سستی نہ کرے کہ جب جان حلق میں آن اٹکے تو کہنے لگے فلاں کے لئے اتنا ہے اور فلاں کےلئے اس قدر حالانکہ وہ تو(حق وارثت کی وجہ سے) فلاں کا ہوچکا۔ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے: (اہل ایمان دوسرے حاجت مندوں کو) اپنے سے ترجیح دیتے ہیں اگرچہ انہیں خوداحتیاج ہوتی ہے اگرچہ موت کے قریب تہائی مال تک کا صدقہ یا وصیت کرنا جائز ہےمگر افضل یہ ہے جیسے کہ صیح بخاری میں ہے: حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبیﷺسے پوچھااے اللہ کےرسول صدقہ کونسا افضل ہے؟آپ نے فرمایا : تواس حال میں صدقہ کرے کہ تو صحت مند ہو حریص ہو(یعنی زندگی اور مال کا) غنی رہنا چاہتا ہوں اور فقیر ہوجانے سے ڈرتا ہواور صدقہ کرنےمیں سستی نہ کرے کہ جب جان حلق میں آن اٹکے تو کہنے لگے فلاں کے لئے اتنا ہے اور فلاں کےلئے اس قدر حالانکہ وہ تو(حق وارثت کی وجہ سے) فلاں کا ہوچکا۔ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے: (اہل ایمان دوسرے حاجت مندوں کو) اپنے سے ترجیح دیتے ہیں اگرچہ انہیں خوداحتیاج ہوتی ہے