Book - حدیث 3967

كِتَابُ الْعِتْقِ بَابٌ أَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السَّمْطِ, أَنَّهُ قَالَ لِكَعْبِ بْنِ مُرَّةَ- أَوْ مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ-: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَ مَعْنَى مُعَاذٍ، إِلَى قَوْلِهِ: >وَأَيُّمَا امْرِئٍ أَعْتَقَ مُسْلِمًا، وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ أَعْتَقَتِ امْرَأَةً مُسْلِمَةً...، زَادَ: >وَأَيُّمَا رَجُلٍ أَعْتَقَ امْرَأَتَيْنِ مُسْلِمَتَيْنِ, إِلَّا كَانَتَا فِكَاكَهُ مِنَ النَّارِ يُجْزِئُ, مَكَانَ كُلِّ عَظْمَيْنِ مِنْهُمَا عَظْمٌ مِنْ عِظَامِهِ<. قَالَ أَبو دَاود: سَالِمٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ شُرَحْبِيلَ مَاتَ شُرَحْبِيلُ بِصِفِّينَ.

ترجمہ Book - حدیث 3967

کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل باب: کون سی گردن ( لونڈی ، غلام آزاد کرنا ) زیادہ افضل ہے؟ جناب شرحبیل بن سمط کہتے ہیں کہ میں نے مرہ یا مرہ بن کعب ؓ سے کہا کہ ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو تو انہوں نے مذکورہ بالا حدیث معاذ بن ہشام ( 3965 ) کے ہم معنی بیان کی ، اور مزید کہا : ” جس شخص نے دو مسلمان عورتوں کو آزاد کیا وہ اس کے لیے جہنم سے آزادی کا باعث ہوں گی ۔ ان کی ہر دو ہڈیوں کو اس کی ایک ہڈی کا عوض بنا دیا جائے گا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ سالم نے شرحبیل سے نہیں سنا ، شرحبیل کی وفات صفین میں ہوئی تھی ۔