Book - حدیث 3966

كِتَابُ الْعِتْقِ بَابٌ أَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السَّمْطِ, أَنَّهُ قَالَ لِعَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ! قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً, كَانَتْ فِدَاءَهُ مِنَ النَّارِ<.

ترجمہ Book - حدیث 3966

کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل باب: کون سی گردن ( لونڈی ، غلام آزاد کرنا ) زیادہ افضل ہے؟ جناب شرحبیل بن سمط کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمرو بن عبسہ ؓ سے عرض کیا کہ ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو ‘ تو انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ” جس نے کسی مسلمان گردن کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے آگ سے بچاؤ کے لیے فدیہ ہو گی ۔ “