Book - حدیث 3965

كِتَابُ الْعِتْقِ بَابٌ أَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمَرِيِّ عَنْ أَبِي نَجِيحٍ السُّلَمِيِّ قَالَ حَاصَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَصْرِ الطَّائِفِ قَالَ مُعَاذٌ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ بِقَصْرِ الطَّائِفِ بِحِصْنِ الطَّائِفِ كُلَّ ذَلِكَ فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ بَلَغَ بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَلَهُ دَرَجَةٌ وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَيُّمَا رَجُلٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ رَجُلًا مُسْلِمًا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ جَاعِلٌ وِقَاءَ كُلِّ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِهِ عَظْمًا مِنْ عِظَامِ مُحَرَّرِهِ مِنْ النَّارِ وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ أَعْتَقَتْ امْرَأَةً مُسْلِمَةً فَإِنَّ اللَّهَ جَاعِلٌ وِقَاءَ كُلِّ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِهَا عَظْمًا مِنْ عِظَامِ مُحَرَّرِهَا مِنْ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

ترجمہ Book - حدیث 3965

کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل باب: کون سی گردن ( لونڈی ، غلام آزاد کرنا ) زیادہ افضل ہے؟ جناب ابونجیح سلمی ( عمرو بن عبسہ ؓ ) بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کی معیت میں طائف کے محل کا محاصرہ کیا ۔ معاذ ( معاذ بن ہشام ) کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ ایک قلعے کا محاصرہ کیا ، اور مفہوم سب کا ایک ہے ۔ ابونجیح نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ ﷺ فرماتے تھے ” جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا اس کے لیے ایک درجہ ہے ۔ “ اور پوری حدیث بیان کی ۔ اور میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ” جس مسلمان نے کسی مسلمان کو آزاد کیا تو اللہ تعالیٰ اس کی ایک ایک ہڈی کو اس آزاد کردہ کی ایک ایک ہڈی کے بدلے جہنم سے تحفظ اور بچاؤ کا ذریعہ بنا دے گا ۔ اور جس عورت نے کسی مسلمان عورت کو آزاد کیا تو یقیناً اللہ تعالیٰ اس کی ایک ایک ہڈی کو اس کی آزاد کردہ کی ایک ایک ہڈی کے بدلے جہنم سے تحفظ اور بچاؤ کا ذریعہ بنا دے گا ۔ “
تشریح : جہادفی سبیل اللہ میں ایک تیرمارنا،ایک گولی چلانا یا ایک گولہ پھینکنا بھی بہت بڑی فضیلت اوردرجہ کا باعث ہے۔ 2)غلام اور لونڈی کو آزاد کرنا فضیلت ہے مگر وہ مسلمان ہوتو بہت افضل ہےاور مذکورہ ضمانت حاصل کرنے کا ایک عمدہ ذریعہ ہے۔ جہادفی سبیل اللہ میں ایک تیرمارنا،ایک گولی چلانا یا ایک گولہ پھینکنا بھی بہت بڑی فضیلت اوردرجہ کا باعث ہے۔ 2)غلام اور لونڈی کو آزاد کرنا فضیلت ہے مگر وہ مسلمان ہوتو بہت افضل ہےاور مذکورہ ضمانت حاصل کرنے کا ایک عمدہ ذریعہ ہے۔