Book - حدیث 3963

كِتَابُ الْعِتْقِ بَابٌ فِي عِتْقِ وَلَدِ الزِّنَا صحیح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلَاثَةِ<. وقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لَأَنْ أُمَتِّعَ بِسَوْطٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ وَلَدَ زِنْيَةٍ

ترجمہ Book - حدیث 3963

کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل باب: زنا زادے کو آزاد کرنا ؟ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” زنا زادہ تینوں میں سے سب سے برا ہے ۔ “ اور سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا : میں ایک کوڑا اللہ کی راہ میں دے دوں وہ اس سے بہتر ہے کہ کسی زنا زادے کو آزاد کروں ۔
تشریح : زنا ذادے کا برا ہو نااسی صورت میں ہے جب وہ ماں باپ کی مانند بدکاری جیسےقبیح اعمال کرے۔ ورنہ اس میں اس کا کوئی جرم نہیں اور عام شرعی قائدہ یہ ہےکہ(عربی) کو ئی جان کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گی نیز اس حدیث کادرود ایک خاص واقع ہے کہ ایک منافق رسول اللہﷺ کو ایذا دیا کرتا تھا تو اس موقع پر آپ کو بتا یا گیا کہ وہ زنا زادہ ہے۔ تب آپ نے مذکورہ بالابات کہی۔ تفصیل کےلئے دیکھیے۔ زنا ذادے کا برا ہو نااسی صورت میں ہے جب وہ ماں باپ کی مانند بدکاری جیسےقبیح اعمال کرے۔ ورنہ اس میں اس کا کوئی جرم نہیں اور عام شرعی قائدہ یہ ہےکہ(عربی) کو ئی جان کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گی نیز اس حدیث کادرود ایک خاص واقع ہے کہ ایک منافق رسول اللہﷺ کو ایذا دیا کرتا تھا تو اس موقع پر آپ کو بتا یا گیا کہ وہ زنا زادہ ہے۔ تب آپ نے مذکورہ بالابات کہی۔ تفصیل کےلئے دیکھیے۔