Book - حدیث 3956

كِتَابُ الْعِتْقِ بَابٌ فِي بَيْعِ الْمُدْبِرِ صحیح حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، أَخْبَرَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ... بِهَذَا, زَادَ وَقَالَ -يَعْنِي: النَّبِيَّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: >أَنْتَ أَحَقُّ بِثَمَنِهِ، وَاللَّهُ أَغْنَى عَنْهُ<.

ترجمہ Book - حدیث 3956

کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل باب: مدبر غلام کی فروخت کا مسئلہ سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے یہ حدیث بیان کی اور مزید کہا ، یعنی نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” تو اس کی قیمت کا زیادہ حقدار ( اور محتاج ) ہے ‘ جبکہ اللہ عزوجل اس کو آزاد کیے جانے سے بے پروا ہے ۔ “ ( اسے کوئی احتیاج نہیں ) ۔