كِتَابُ الْعِتْقِ بَابٌ فِي عِتْقِ أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَيْسٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بِعْنَا أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ نَهَانَا فَانْتَهَيْنَا
کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل
باب: ام ولد کو آزاد کرنا
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے بیان کیا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ اور سیدنا ابوبکر ؓ کے دور میں ام ولد لونڈیوں کو فروخت کیا تھا ‘ پھر جب سیدنا عمر ؓ کا دور آیا تو انہوں نے ہمیں منع کر دیا ‘ تو ہم رک گئے ۔
تشریح :
ام ولد لونڈی کو بیچنا جائز ہے،یا نہیں؟ اس میں علماء کی دونوں ہی رائے ہیں۔ کچھ جواز کے قائل ہیں اور کچھ عدم جواز کے۔امام شوکانی کی رائے ہے کہ احتیاط کے طورپر اس کا عدم جوازہی راجح ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھیے (نیل الاوطار،کتاب العتق،باب ماجائ فی ام الولد) واللہ اعلم۔