Book - حدیث 3949

كِتَابُ الْعِتْقِ بَابٌ فِيمَنْ مَلَكَ ذَا رَحِمٍ مَحْرَمٍ صحيح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ مُوسَى فِي مَوْضِعٍ آخَرَ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ فِيمَا يَحْسِبُ حَمَّادٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ مَلَكَ ذَا رَحِمٍ مَحْرَمٍ فَهُوَ حُرٌّ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَى مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ قَتَادَةَ وَعَاصِمٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ الْحَدِيثِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَمْ يُحَدِّثْ ذَلِكَ الْحَدِيثَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَقَدْ شَكَّ فِيهِ

ترجمہ Book - حدیث 3949

کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل باب: جو کوئی اپنے کسی محرم رشتہ دار کا مالک بن جائے سیدنا سمرہ بن جندب ؓ نے بیان کیا جیسے کہ حماد کا خیال ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو کوئی اپنے محرم رشتہ دار کا مالک بن گیا ہو تو وہ آزاد ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ محمد بن بکر برسانی نے بواسطہ حماد بن سلمہ ‘ قتادہ سے ‘ اور عاصم نے بواسطہ حسن بصری ، سمرہ ؓ سے ‘ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مذکورہ حدیث کے مثل روایت کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : اس حدیث کو صرف حماد بن سلمہ نے ( مرفوع یا متصل ) بیان کیا ہے اور اس میں اسے شک بھی ہے ۔
تشریح : (1)حسن بصری جا حضرت سمر بن جندب سے سماع ثابت ہونے میں ائمہ حدیث کا اختلاف ہے- تاہم یہ حدیث حسن اور بقول بعض صیح ہے۔ (2ْ) (ذارحم محرم) سے یہاں مردا باپ ،داد اور اولاد اور ان کی اولاد ہے۔ ان میں ملکیت ثابت ہوتے ہی یہ ازخود آزاد ہوجائیں گے، البتہ دیگر رشتہ داروں کے بارے میں اختلاف ہے۔ (1)حسن بصری جا حضرت سمر بن جندب سے سماع ثابت ہونے میں ائمہ حدیث کا اختلاف ہے- تاہم یہ حدیث حسن اور بقول بعض صیح ہے۔ (2ْ) (ذارحم محرم) سے یہاں مردا باپ ،داد اور اولاد اور ان کی اولاد ہے۔ ان میں ملکیت ثابت ہوتے ہی یہ ازخود آزاد ہوجائیں گے، البتہ دیگر رشتہ داروں کے بارے میں اختلاف ہے۔