Book - حدیث 3939

كِتَابُ الْعِتْقِ بَابُ مَنْ ذَكَرَ السِّعَايَةَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ. قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاهُ رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ سَعِيدٍ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ لَمْ يَذْكُرِ السِّعَايَةَ وَرَوَاهُ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ وَمُوسَى بْنُ خَلَفٍ جَمِيعًا، عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادِ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ وَمَعْنَاهُ وَذَكَرَا فِيهِ السِّعَايَةَ

ترجمہ Book - حدیث 3939

کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل باب: ان حضرات کا بیان جو اس حدیث میں غلام سے محنت مشقت کرانے کا ذکر کرتے ہیں محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا کہ ہمیں یحییٰ اور ابن ابو عدی نے سعید بن ابی عروبہ سے بیان کیا ‘ انہوں نے اپنی سند سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اسے روح بن عبادہ نے بسند سعید بن ابوعروبہ روایت کیا ‘ مگر اس میں محنت کرانے کا ذکر نہیں ۔ اسی طرح جریر بن حازم اور موسیٰ بن خلف دونوں نے قتادہ سے بسند یزید بن زریع اس حدیث کے ہم معنی روایت کیا اور ان دونوں نے محنت کرانے کا ذکر کیا ہے ۔
تشریح : ان احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر مالک کے لئےباقی حصہ آزادکرنا ممکن نہ ہوتو غلام ہی سے محنت کرائی جائے تاکہ وہ اپنی قیمت ادا کر کے آزاد ہو جائے۔ ان احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر مالک کے لئےباقی حصہ آزادکرنا ممکن نہ ہوتو غلام ہی سے محنت کرائی جائے تاکہ وہ اپنی قیمت ادا کر کے آزاد ہو جائے۔