Book - حدیث 3915

كِتَابُ الكَهَانَةِ وَالتَطَيُّرِ بَابٌ فِي الطِّيَرَةِ صحيح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَيُعْجِبُنِي الْفَأْلُ الصَّالِحُ وَالْفَأْلُ الصَّالِحُ الْكَلِمَةُ الْحَسَنَةُ

ترجمہ Book - حدیث 3915

کتاب: کہانت اور بدفالی سے متعلق احکام و مسائل باب: بدشگونی کا بیان سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” کوئی مرض متعدی نہیں ہوتا اور نہ کوئی بدفالی ہے ‘ البتہ نیک شگونی مجھے بھلی لگتی ہے ۔ نیک شگونی ( کی ایک صورت یہ ہے کہ ) آدمی کوئی اچھا کلمہ سن لے ۔“
تشریح : نیک فال جیسے کہ نبی ﷺ نے صلح حدیبیہ کے مو قع پر اہلِ مکہ کے نمائیدہ سہیل بن عمرو کی آ مد پر فرمایا تھا اب تمھارا معاملہ سہل ہو گیا ہے۔(صحیح البخاریالشروط حدیث2732-2731) نیک فال جیسے کہ نبی ﷺ نے صلح حدیبیہ کے مو قع پر اہلِ مکہ کے نمائیدہ سہیل بن عمرو کی آ مد پر فرمایا تھا اب تمھارا معاملہ سہل ہو گیا ہے۔(صحیح البخاریالشروط حدیث2732-2731)