Book - حدیث 3914

كِتَابُ الكَهَانَةِ وَالتَطَيُّرِ بَابٌ فِي الطِّيَرَةِ صحيح مقطوع قَالَ أَبو دَاود: قُرِئَ عَلَى الْحَارِثِ بْنِ مِسْكِيْنٍ وَأَنَا شَاهِدٌ أَخْبَرَكُمْ أَشْهَبُ، قَالَ: سُئِلَ مَالِكٌ عَنْ قَوْلِهِ: >لَا صَفَرَ<؟ قَالَ: إِنَّ أَهْلَ الْجَاهِلِيَّةِ كَانُوا يُحِلُّونَ صَفَرَ, يُحِلُّونَهُ عَامًا، وَيُحَرِّمُونَهُ عَامًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا صَفَرَ<.

ترجمہ Book - حدیث 3914

کتاب: کہانت اور بدفالی سے متعلق احکام و مسائل باب: بدشگونی کا بیان امام ابوداؤد کہتے ہیں کہ میری موجودگی میں حارث بن مسکین کے سامنے حدیث پڑھی گئی ‘ اشہب نے تمہیں بتلایا کہ امام مالک ؓ سے «لا صفر» کا مفہوم پوچھا گیا تو انہوں نے کہا : دور جاہلیت میں لوگ ماہ صفر کو ایک سال حلال قرار دے لیتے تھے اور ایک سال حرام تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” صفر میں تبدیلی صحیح نہیں ۔ “