كِتَابُ الكَهَانَةِ وَالتَطَيُّرِ بَابٌ فِي الْخَطِّ وَزَجْرِ الطَّيْرِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمِنَّا رِجَالٌ يَخُطُّونَ قَالَ كَانَ نَبِيٌّ مِنْ الْأَنْبِيَاءِ يَخُطُّ فَمَنْ وَافَقَ خَطَّهُ فَذَاكَ
کتاب: کہانت اور بدفالی سے متعلق احکام و مسائل
باب: رمل یعنی لکیریں کھینچ کر کوئی نتیجہ نکالنا اور پرندوں کو اڑا کر فال لینا
سیدنا معاویہ بن حکم سلمی ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم میں کچھ لوگ ہیں جو لکیریں کھینچتے ہیں ( ان سے کچھ نتائج نکالتے ہیں ) تو آپ ﷺ نے فرمایا ” ( اللہ کے ) انبیاء میں سے ایک نبی لکیریں کھینچا کرتے تھے ۔ چنانچہ جس کی لکیریں اس کے موافق ہوں وہ درست ہے ۔ “
تشریح :
لکیروں کا علم ابتدا میں ایک نبی کے پاس تھا مگر بعد میں یہ جاری نہیں رہ سکا۔ تو اب کوئی کیونکر یہ دعوٰی کرسکتا ہے کہ یہ بالکل وہی ہے جو اس نبی کے پاس تھا بلکہ اس کے وہم اور مشتبہ ہو نے کا یقین ہے۔ اس لیئے اس سے بچنا واجب ہے