Book - حدیث 3907

كِتَابُ الكَهَانَةِ وَالتَطَيُّرِ بَابٌ فِي الْخَطِّ وَزَجْرِ الطَّيْرِ ضعيف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا عَوُفٌ حَدَّثَنَا حَيَّانُ قَالَ غَيْر مُسَدَّدٍ حَيَانُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ قَبِيصَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْعِيَافَةُ وَالطِّيَرَةُ وَالطَّرْقُ مِنْ الْجِبْتِ الطَّرْقُ الزَّجْرُ وَالْعِيَافَةُ الْخَطُّ

ترجمہ Book - حدیث 3907

کتاب: کہانت اور بدفالی سے متعلق احکام و مسائل باب: رمل یعنی لکیریں کھینچ کر کوئی نتیجہ نکالنا اور پرندوں کو اڑا کر فال لینا جناب قطن بن قبیصہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا ، آپ ﷺ فر رہے تھے ” عیافہ طیرہ اور طرق جادو اور کہانت میں سے ہیں ۔ “ طرق سے مراد پرندے اڑانا اور عیافہ سے مراد لکیریں کھینچنا ہے ۔
تشریح : (طِیرََ ہُ) کے معنی ہیں کہ پرندوں کی آوازوں یا کسی بھی پسندیدہ یا نا پسندیدہ چیز کو دیکھ کر فال یا بد فالی لینا۔ اور ظاہر ہے کہ شریعت میں ان کی کو ئی اصل نہیں ہے۔ (طِیرََ ہُ) کے معنی ہیں کہ پرندوں کی آوازوں یا کسی بھی پسندیدہ یا نا پسندیدہ چیز کو دیکھ کر فال یا بد فالی لینا۔ اور ظاہر ہے کہ شریعت میں ان کی کو ئی اصل نہیں ہے۔