Book - حدیث 3904

كِتَابُ الكَهَانَةِ وَالتَطَيُّرِ بَابٌ فِي الْكُهَّانِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ حَكِيمٍ الْأَثْرَمِ عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَتَى كَاهِنًا قَالَ مُوسَى فِي حَدِيثِهِ فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ ثُمَّ اتَّفَقَا أَوْ أَتَى امْرَأَةً قَالَ مُسَدَّدٌ امْرَأَتَهُ حَائِضًا أَوْ أَتَى امْرَأَةً قَالَ مُسَدَّدٌ امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا فَقَدْ بَرِئَ مِمَّا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ

ترجمہ Book - حدیث 3904

کتاب: کہانت اور بدفالی سے متعلق احکام و مسائل باب: غیب کی باتیں بتانے والے ( کاہن ) کے پاس جانا سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص کسی کاہن کے پاس گیا جو غیب کی خبریں دیتا ہو اور پھر اس کی تصدیق کی ‘ یا اپنی بیوی کے پاس اس کے ایام حیض میں گیا ‘ یا اس کی دبر میں مباشرت کی تو وہ محمد ﷺ پر نازل کردہ دین سے بری ہوا ۔ “
تشریح : 1) کاہنوں یقنی مستقبل اور غیب کی خبریں بتانے والوں نجومیوں دست شناسوں اور اس قماش کے لوگوں کے پاس جانا ان سے خبریں دریافت کرنااور پھر ان کی تصدیق کرنا حرام ہے۔ 2) ایامِ حیض میں مباشرت حرام ہے ہاں اگر کسی کو اپنے اُوپر ضبط ہویا بڑی عمر کا آدمی ہو تو اس کے لیئے بیوی کے ساتھ لیٹنے میں کوئی حرج نہیں۔ 3) غیر فطری طریقے سے مباشرت بھی حرام ہے۔ 1) کاہنوں یقنی مستقبل اور غیب کی خبریں بتانے والوں نجومیوں دست شناسوں اور اس قماش کے لوگوں کے پاس جانا ان سے خبریں دریافت کرنااور پھر ان کی تصدیق کرنا حرام ہے۔ 2) ایامِ حیض میں مباشرت حرام ہے ہاں اگر کسی کو اپنے اُوپر ضبط ہویا بڑی عمر کا آدمی ہو تو اس کے لیئے بیوی کے ساتھ لیٹنے میں کوئی حرج نہیں۔ 3) غیر فطری طریقے سے مباشرت بھی حرام ہے۔