Book - حدیث 3902

كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ كَيْفَ الرُّقَى صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اشْتَكَى يَقْرَأُ فِي نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَيَنْفُثُ فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُهُ كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَيْهِ وَأَمْسَحُ عَلَيْهِ بِيَدِهِ رَجَاءَ بَرَكَتِهَا

ترجمہ Book - حدیث 3902

کتاب: علاج کے احکام و مسائل باب: دم کیسے کیا جائے ؟ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب بیمار ہو جاتے تو معوذات «قل هو الله أحد ، قل أعوذ برب الفلق ، قل أعوذ برب الناس» پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیتے تھے ۔ پھر جب آپ ﷺ کی تکلیف بڑھ گئی تو میں انہیں آپ ﷺ پر پڑھتی اور آپ ﷺ کا ہاتھ پکڑ کر آپ کے جسم پر پھیرتی اس امید سے کہ ان میں برکت ہے ۔
تشریح : 1) قرآن کریم روحانی اور عقیدے کی بیماریوں کی شفا ہو نے کے ساتھ ساتھ جسمانی بیماریوں کی بھی شفا ہے۔ 2) حدیث میں مذکور برکت قراءت قرآن یا رسول اللہ ﷺ کے دستِ مبارک کی ہےیا دونوں ہی مراد ہو سکتی ہیں 3) بیوی اپنے شوہر کو دم کر سکتی ہے۔ اگر کو ئی عورت کسی غیر محرم مرد کو دم کرے تو ہاتھ نہ پھیرے 1) قرآن کریم روحانی اور عقیدے کی بیماریوں کی شفا ہو نے کے ساتھ ساتھ جسمانی بیماریوں کی بھی شفا ہے۔ 2) حدیث میں مذکور برکت قراءت قرآن یا رسول اللہ ﷺ کے دستِ مبارک کی ہےیا دونوں ہی مراد ہو سکتی ہیں 3) بیوی اپنے شوہر کو دم کر سکتی ہے۔ اگر کو ئی عورت کسی غیر محرم مرد کو دم کرے تو ہاتھ نہ پھیرے