Book - حدیث 3899

كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ كَيْفَ الرُّقَى ضعيف الإسناد حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ طَارِقٍ يَعْنِي ابْنَ مَخَاشِنٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَدِيغٍ لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ قَالَ فَقَالَ لَوْ قَالَ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يُلْدَغْ أَوْ لَمْ يَضُرَّهُ

ترجمہ Book - حدیث 3899

کتاب: علاج کے احکام و مسائل باب: دم کیسے کیا جائے ؟ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے پاس ایک شخص لایا گیا جسے بچھو نے ڈنک مارا تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اگر اس نے «أعوذ بكلمات الله التامة من شر خلق» میں اللہ کے کامل کلمات کے ساتھ پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا فرمائی ہے ۔ کے کلمات پڑھے ہوتے تو اسے ڈنک نہ لگتا “ یا فرمایا ” اسے دکھ نہ پہنچتا ۔ “