Book - حدیث 3898

كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ كَيْفَ الرُّقَى صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا مَنْ أَسْلَمَ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لُدِغْتُ اللَّيْلَةَ فَلَمْ أَنَمْ حَتَّى أَصْبَحْتُ قَالَ مَاذَا قَالَ عَقْرَبٌ قَالَ أَمَا إِنَّكَ لَوْ قُلْتَ حِينَ أَمْسَيْتَ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ تَضُرَّكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ

ترجمہ Book - حدیث 3898

کتاب: علاج کے احکام و مسائل باب: دم کیسے کیا جائے ؟ جناب سہیل بن ابوصالح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے قبیلہ اسلم کے ایک شخص سے سنا ‘ اس نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ ﷺ کے صحابہ میں سے ایک صحابی آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! آج رات ڈنک لگنے کی وجہ سے میں صبح تک سو نہیں سکا ہوں ۔ آپ ﷺ نے پوچھا ” کیا تھا ؟ “ اس نے بتایا کہ بچھو تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اگر تم شام کے وقت یہ دعا پڑھ لیتے «أعوذ بكلمات الله التامات من شر خلق» میں اللہ کے کامل کلمات کے ساتھ پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا فرمائی ہے ۔ تو تمہیں انشاءاللہ کوئی ضرر نہ پہنچتا ۔ “
تشریح : اصل شرعی اور مسنون تعویذ یہی اذکار ہیں جو بندے کو اپنے رب سے جوڑ دیتے ہیں اور انسان اپنے اللہ کی حفاظت اور امان میں آجاتا ہے۔ان میں بنیادی بات ایمان یقین رزقِ حلال اور صدق مقال کی ہے۔ اور تعویز صبح شام دونوں وقت پابندی سے پڑھنا چاہیئےاور بچوں پر دم کرنے چاہییں، لکھ کر لٹکا نے کا رواج بہت بعد میں ہو ا ہے۔ عہد خیر القرون میں اسکا ثبوت نہیں ملتا ۔ اصل شرعی اور مسنون تعویذ یہی اذکار ہیں جو بندے کو اپنے رب سے جوڑ دیتے ہیں اور انسان اپنے اللہ کی حفاظت اور امان میں آجاتا ہے۔ان میں بنیادی بات ایمان یقین رزقِ حلال اور صدق مقال کی ہے۔ اور تعویز صبح شام دونوں وقت پابندی سے پڑھنا چاہیئےاور بچوں پر دم کرنے چاہییں، لکھ کر لٹکا نے کا رواج بہت بعد میں ہو ا ہے۔ عہد خیر القرون میں اسکا ثبوت نہیں ملتا ۔