Book - حدیث 3891

كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ كَيْفَ الرُّقَى صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ أَنَّ عَمْرَو بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ السُّلَمِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيرٍ أَخْبَرَهُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُثْمَانُ وَبِي وَجَعٌ قَدْ كَادَ يُهْلِكُنِي قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْسَحْهُ بِيَمِينِكَ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَقُلْ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ قَالَ فَفَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَذْهَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَا كَانَ بِي فَلَمْ أَزَلْ آمُرُ بِهِ أَهْلِي وَغَيْرَهُمْ

ترجمہ Book - حدیث 3891

کتاب: علاج کے احکام و مسائل باب: دم کیسے کیا جائے ؟ سیدنا عثمان بن ابی العاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جب کہ مجھے بڑا سخت درد ہو رہا تھا ، قریب تھا کہ مجھے ہلاک کر دے ۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” درد کی جگہ پر سات بار اپنا داہنا ہاتھ پھیرو اور یوں کہو «أعوذ بعزة الله وقدرته من شر أجد» ” میں اللہ کی عزت اور قدرت کی پناہ چاہتا ہوں اس تکلیف سے جس میں میں مبتلا ہوں ۔ “ چنانچہ میں نے ایسے ہی کیا تو اللہ نے میری تکلیف دور کر دی ۔ تب سے میں اپنے گھر والوں اور دوسروں کو یہ دم بتاتا آ رہا ہوں ۔