Book - حدیث 3889

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى ضعیف حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ح و حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ ذَرِيحٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ الْعَبَّاسُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ أَوْ دَمٍ يَرْقَأُ لَمْ يَذْكُرْ الْعَبَّاسُ الْعَيْنَ وَهَذَا لَفْظُ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ

ترجمہ Book - حدیث 3889

کتاب: علاج کے احکام و مسائل باب: دم جھاڑ کا بیان سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” دم ان چیزوں ہی سے ہوتا ہے بد نظری ‘ زہریلے جانور کے ڈنک اور بہتے خون سے ۔ “ عباس ( عباس عنبری ) نے بد نظری کا ذکر نہیں کیا ۔ اور اس حدیث کے الفاظ سلیمان بن داود کے ہیں ۔
تشریح : بہتے خون سے دم کا مفہوم یہ ہے کہ جاری خون رُک جاتا ہے۔ امام سندھی ؒ فرماتے ہیں اس عبارت میں گویا سوال کا جواب ہےکہ دم کےبعد کیا ہو گا تو اس کا جواب یوں دیا کہ بہتا خون رُک جائے گا (عون المعبود) بہتے خون سے دم کا مفہوم یہ ہے کہ جاری خون رُک جاتا ہے۔ امام سندھی ؒ فرماتے ہیں اس عبارت میں گویا سوال کا جواب ہےکہ دم کےبعد کیا ہو گا تو اس کا جواب یوں دیا کہ بہتا خون رُک جائے گا (عون المعبود)