كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنَّا نَرْقِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَرَى فِي ذَلِكَ فَقَالَ اعْرِضُوا عَلَيَّ رُقَاكُمْ لَا بَأْسَ بِالرُّقَى مَا لَمْ تَكُنْ شِرْكًا
کتاب: علاج کے احکام و مسائل
باب: دم جھاڑ کا بیان
سیدنا عوف بن مالک ؓ کا بیان ہے کہ ہم جاہلیت میں دم جھاڑ کیا کرتے تھے تو ہم نے کہا : اے اللہ کے ! آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اپنے دم مجھے بتاؤ ، دم کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ شرک نہ ہو ۔ “
تشریح :
ایسے دم جن کے الفاظ مفہوم و معنی میںواضح ہوں شرک کا شائبہ نہ ہو اور تجربے سے مفید ثابت ہو ئے ہوں ان سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے
ایسے دم جن کے الفاظ مفہوم و معنی میںواضح ہوں شرک کا شائبہ نہ ہو اور تجربے سے مفید ثابت ہو ئے ہوں ان سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے