Book - حدیث 3876

كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ فِي تَمْرَةِ الْعَجْوَةِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَصَبَّحَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةٍ لَمْ يَضُرَّهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ سَمٌّ وَلَا سِحْرٌ

ترجمہ Book - حدیث 3876

کتاب: علاج کے احکام و مسائل باب: عجوہ کھجور کا بیان جناب عامر بن سعد ابی وقاص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جو شخص صبح کو عجوہ کھجور کے سات دانے کھا لے اسے اس دن کوئی زہر یا جادو نقصان نہیں دے گا ۔ “
تشریح : علامہ خطابی ؒ لکھتے ہیں کہ عجوہ کھجور کا یہ فائدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دُعا کی برکت کی وجہ سے ہے علامہ خطابی ؒ لکھتے ہیں کہ عجوہ کھجور کا یہ فائدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دُعا کی برکت کی وجہ سے ہے