Book - حدیث 3872

كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ فِي الْأَدْوِيَةِ الْمَكْرُوهَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَسَا سُمًّا فَسُمُّهُ فِي يَدِهِ يَتَحَسَّاهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا

ترجمہ Book - حدیث 3872

کتاب: علاج کے احکام و مسائل باب: مکروہ ادویات کا استعمال سیدنا ابوہریرہ ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے زہر پیا ( تو آخرت میں ) اس کا زہر اس کے ہاتھ میں ہو گا جسے وہ جہنم کی آگ میں ہمیشہ ابدالآباد تک پیتا رہے گا ۔ “
تشریح : مہلک اشیاء کا استعمال بھی مکرو اور حرام ہے۔ نیز خود کشی کرنے والے کو اگر اللہ عزوجل نے اپنی فضل وکرم سے معاف نہ فرمایاتو وہ ابدی طور پر جہنم میں رہے گااور ہلاتک کے آلہ(یا دوا) کے ذریعے اسے مسلسل عذاب ملتا رہے گا مہلک اشیاء کا استعمال بھی مکرو اور حرام ہے۔ نیز خود کشی کرنے والے کو اگر اللہ عزوجل نے اپنی فضل وکرم سے معاف نہ فرمایاتو وہ ابدی طور پر جہنم میں رہے گااور ہلاتک کے آلہ(یا دوا) کے ذریعے اسے مسلسل عذاب ملتا رہے گا