Book - حدیث 3868

كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ فِي النُّشْرَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا عَقِيلُ بْنُ مَعْقِلٍ قَالَ سَمِعْتُ وَهْبَ بْنَ مُنَبِّهٍ يُحَدِّثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النُّشْرَةِ فَقَالَ هُوَ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ

ترجمہ Book - حدیث 3868

کتاب: علاج کے احکام و مسائل باب: منتروں کا بیان سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے نشرہ کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ شیطانی عمل ہے ۔ “
تشریح : جن یا جادو اُتارنے کے لیئےشرکیہ اور جاہلانہ منتر پڑھنا پڑھوانا نشرہ کہلاتا ہے جو حرام اور ناجائز ہے۔ اس مقصد کے لیئے آیتِ قرآنیہ ماثور دُعائیں اور مسنون اذکار اختیار کیئے جائیں جو جائز اور مطلوب عمل ہے جیسے کے خود رسول اللہﷺ پر جادو ہوا تومعوذتین(قل اعوذبرالفلق) اور (قل اعوذ برب الناس) نازل کی گئیں تھیں جن یا جادو اُتارنے کے لیئےشرکیہ اور جاہلانہ منتر پڑھنا پڑھوانا نشرہ کہلاتا ہے جو حرام اور ناجائز ہے۔ اس مقصد کے لیئے آیتِ قرآنیہ ماثور دُعائیں اور مسنون اذکار اختیار کیئے جائیں جو جائز اور مطلوب عمل ہے جیسے کے خود رسول اللہﷺ پر جادو ہوا تومعوذتین(قل اعوذبرالفلق) اور (قل اعوذ برب الناس) نازل کی گئیں تھیں