Book - حدیث 3866

كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ فِي الْكَيِّ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَوَى سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ مِنْ رَمِيَّتِهِ

ترجمہ Book - حدیث 3866

کتاب: علاج کے احکام و مسائل باب: داغنے کا بیان سیدنا جابر ( جابر بن عبداللہ ؓ ) سے منقول ہے کہ سیدنا سعد بن معاذ ؓ کو تیر لگنے کے باعث جو زخم آیا تھا ، نبی کریم ﷺ نے ان کو داغ لگوایا تھا ۔
تشریح : داغ لگوانا سب سے آخری علاج ہے۔ اس سے پہلے دیگر طریقے ضرور آزمائے جائیں کوئی چارہ کار نہ ہو تو داغنے کی اجازت ہے۔ مذ کورہ بالا حدیث میں منع کا معنی یہی ہے کہ جہاں تک ہو سکے اس سے پر ہیز کیا جانا چاہیئے۔ داغ لگوانا سب سے آخری علاج ہے۔ اس سے پہلے دیگر طریقے ضرور آزمائے جائیں کوئی چارہ کار نہ ہو تو داغنے کی اجازت ہے۔ مذ کورہ بالا حدیث میں منع کا معنی یہی ہے کہ جہاں تک ہو سکے اس سے پر ہیز کیا جانا چاہیئے۔