Book - حدیث 3865

كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ فِي الْكَيِّ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمُّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْكَيِّ فَاكْتَوَيْنَا فَمَا أَفْلَحْنَ وَلَا أَنْجَحْنَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَانَ يَسْمَعُ تَسْلِيمَ الْمَلَائِكَةِ فَلَمَّا اكْتَوَى انْقَطَعَ عَنْهُ فَلَمَّا تَرَكَ رَجَعَ إِلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 3865

کتاب: علاج کے احکام و مسائل باب: داغنے کا بیان سیدنا عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے داغنے سے منع فرمایا ہے ‘ پس ہم نے داغ لگوائے مگر یہ کامیاب رہے نہ مفید ثابت ہوئے ۔ امام ابوداؤد ؓ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمران ؓ ملائکہ کا سلام سنا کرتے تھے ۔ جب انہوں نے داغ لگوائے تو یہ سلسلہ منقطع ہو گیا ۔ پھر جب چھوڑ دیا تو پھر سے سلام سننے لگے ۔