Book - حدیث 3864

كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ فِي قَطْعِ الْعِرْقِ وَمَوْضِعِ الْحَجْمِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أُبَيٍّ طَبِيبًا فَقَطَعَ مِنْهُ عِرْقًا

ترجمہ Book - حدیث 3864

کتاب: علاج کے احکام و مسائل باب: فصد کھلوانے اور سینگی لگوانے کی جگہ کا بیان سیدنا جابر ؓ کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابی بن کعب ؓ کی طرف ایک معالج بھیجا جس نے ان کی رگ کاٹی ۔
تشریح : 1.یہ روایت صحیح مسلم میں بھی ہے لیکن ان میں ان الفاظ کا اضافہ ہےکہ رگ کاٹنے کے بعداس جگہ کا داغا (دیکھئے صحیح مسلم،السلام،حدیث 2207) 2.اسلامی معاشرے میں ایسے افراد مہیا کئے جانے ضروری ہیں جو ان کی بنیادی اہم ضروریات میں انکے کام آئیں بالخصوص طبیب اور ڈاکٹر 3.معالج ماہرِفن کے علاج ا ور اسلوبِ علاج پراعتماد کیا جانا چا ہیئے4. جب تک ممکن ہو خفیف درجے سے علاج شروع کرنا چا ہیے۔ فائدہ نہ ہو تو اسکے بعد کا درجہ اختیار کیا جائے۔ یعنی پہلے علاج بالغزا پھر دوا ؛ پہلے مفرد پھر مرکب۔ پھر سینگی اور آخر میں رگ کا ٹنااور اس کے بعد ہے داغ دینا۔ 1.یہ روایت صحیح مسلم میں بھی ہے لیکن ان میں ان الفاظ کا اضافہ ہےکہ رگ کاٹنے کے بعداس جگہ کا داغا (دیکھئے صحیح مسلم،السلام،حدیث 2207) 2.اسلامی معاشرے میں ایسے افراد مہیا کئے جانے ضروری ہیں جو ان کی بنیادی اہم ضروریات میں انکے کام آئیں بالخصوص طبیب اور ڈاکٹر 3.معالج ماہرِفن کے علاج ا ور اسلوبِ علاج پراعتماد کیا جانا چا ہیئے4. جب تک ممکن ہو خفیف درجے سے علاج شروع کرنا چا ہیے۔ فائدہ نہ ہو تو اسکے بعد کا درجہ اختیار کیا جائے۔ یعنی پہلے علاج بالغزا پھر دوا ؛ پہلے مفرد پھر مرکب۔ پھر سینگی اور آخر میں رگ کا ٹنااور اس کے بعد ہے داغ دینا۔