Book - حدیث 386

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابٌ فِي الْأَذَى يُصِيبُ النَّعْلَ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ يَعْنِي الصَّنْعَانِيَّ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ قَالَ: «إِذَا وَطِئَ الْأَذَى بِخُفَّيْهِ، فَطَهُورُهُمَا التُّرَابُ»

ترجمہ Book - حدیث 386

کتاب: طہارت کے مسائل جوتے کو نجاست لگ جائے تو۔۔۔؟ سیدنا سعید بن ابی سعید اپنے والد سے ، انہوں نے ابوہریرہ ؓ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا ۔ اس روایت میں ہے ” جب کوئی اپنے موزوں سے نجاست کو روندے تو مٹی پاک کرنے والی ہے ۔ “
تشریح : جوتے اور چمڑے کے موزے کو غلاظت لگ جائے ، خواہ وہ سیال بھی ہوتو پاک مٹی پراسے رگڑنا اس کے لیے پاگیزگی ہے، بشرطیکہ بظاہر اس پر کوئی اثر باقی نہ ہو۔ جوتے اور چمڑے کے موزے کو غلاظت لگ جائے ، خواہ وہ سیال بھی ہوتو پاک مٹی پراسے رگڑنا اس کے لیے پاگیزگی ہے، بشرطیکہ بظاہر اس پر کوئی اثر باقی نہ ہو۔