Book - حدیث 3857

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْحِجَامَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرِةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ مِمَّا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ خَيْرٌ فَالْحِجَامَةُ

ترجمہ Book - حدیث 3857

کتاب: علاج کے احکام و مسائل باب: سینگی لگوانے کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تمہاری دواؤں میں جن سے تم علاج کرتے ہو اگر کوئی بہتر دوا ہے تو ( ان میں سے ایک ) سینگی لگوانا ہے ۔ “
تشریح : جسم کے کسی حصے میں خون کا دباﺅ بڑھ جانے اس میں جوش آجانے کی صورت میں جلد کو نشتر کے ساتھ گود کرخاص انداز سے خون کھینچا جاتا تھا اور یہ عرب میں ایک معروف طریقہ علاج تھاجو طبِ قدیم میں خصوصاََ عربوں کے ہاںہمیشہ سے مستعمل رہا۔ اب مغرب میں بھی بعض ہسپتالوں اس طریقہ علاج سے استفادہ کیا جا رہا ہے اور اس کی تعلیم و تربیت کا نظام بھی قائم کیا جا رہا ہے۔اس طریقِ علاج سے خون کی گردش انسان کے جسم کے اندرقائم برقی مقناطیسی سسٹم کی خرابیاں درست ہوجاتی ہیں۔ جسم کے کسی حصے میں خون کا دباﺅ بڑھ جانے اس میں جوش آجانے کی صورت میں جلد کو نشتر کے ساتھ گود کرخاص انداز سے خون کھینچا جاتا تھا اور یہ عرب میں ایک معروف طریقہ علاج تھاجو طبِ قدیم میں خصوصاََ عربوں کے ہاںہمیشہ سے مستعمل رہا۔ اب مغرب میں بھی بعض ہسپتالوں اس طریقہ علاج سے استفادہ کیا جا رہا ہے اور اس کی تعلیم و تربیت کا نظام بھی قائم کیا جا رہا ہے۔اس طریقِ علاج سے خون کی گردش انسان کے جسم کے اندرقائم برقی مقناطیسی سسٹم کی خرابیاں درست ہوجاتی ہیں۔